راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ آراے بازار ،علاقہ میں خواتین سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور دو ساتھی ہی ملوث نکلے، چاروں ملزمان گرفتار، 08 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لئے دئیے جن کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے ملزمہ نے واردات کا ڈرامہ رچایا، ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا،پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے تفتیش کی تو مدعیہ مقدمہ ہی ملوث نکلی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقہ میں خواتین سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور دو ساتھی ہی ملوث نکلے، چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں،ملزمان سے 08 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لئے دئیے جن کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے ملزمہ نے واردات کا ڈرامہ رچایا، ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا، پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے تفتیش کی تو مدعیہ مقدمہ ہی ملوث نکلی، ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔