ایف آئی اے نے فراڈ کے الزام میں دو چینی گینگ ، چار پاکستانی ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج گر فتاری کے لئے چھاپے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اسلام آباد سمیت راولپنڈی میں چینی باشندوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا شہریوں کو سہانے سپنے دکھا کر کروڑوں روپے ہتھیانے کا انکشاف ایف آئی اے نے دو چینی باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں. چینی باشندے تا حال گرفتار نہ ہو سکے ایف ائی اے کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے محمد شریف نے بتایا کہہ چینی گینگ نے اسے بھاری منافع کا لالچ دیا اور مجھ سے مختلف بینک اکاؤنٹس میں رقم جمع کرا ئی۔ ڈی آئی جی آئی ویب نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی (ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ) 11 لاکھ 10 ہزار، فیصل رائس بروکرز 20 ہزار، گوہر شفیق 50 ہزار اور فیوژن لائن سپورٹ ٹیکنالوجی (ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ) 4 لاکھ 50 ہزار۔ لی گینگ اور ساتھیوں نے شکایت کنندہ محمد شریف کو آئی جی آئی ایل ایپ کے ذریعے کراس مارکیٹ مواقع کے ذریعے پاکستانی اور چینی شیئرز اور آئی پی او خریدنے کے لیے قائل کیا۔مسٹر لی گینگ، مسٹر زو چینگلینگ (چینی) نیاز عزیز ولد عزیز الرحمن جی ٹین تھری اسلام آباد, محمد نوید ولد اصغر، رشید اختر ولد فضل بن یامین، رومان رشید ولد رشید اختر (پاکستانی) مجموعی طور پر 1.63 ملین (16 لاکھ 30 ہزار)رقم پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج میں آن لائن سرمایہ کاری کے بہانے بٹورتے رہے. ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات کے بعد فراڈ کے الزام میں دو چینیوں گینگ کے سر غنوں اور ان کے چار پاکستانی ساتھیوں کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔