اسلام آباد(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سے فیض آباد ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کی ملاقات،ملاقات میں ٹریفک کی روانی، بس اڈوں پر رش اور یونین کو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،اسی طرح باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ٹرانسپورٹ یونین اور اسلام آباد ٹریفک پولیس تمام تروسائل بروئے کار لائے گی ،تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن(ر)سید ذیشان حیدر سے فیض آباد ٹرانسپورٹ یونین کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر ایس پی ٹریفک سمیت سینئر پولیس افسران اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندے موجود تھے ،ملاقات میں ٹریفک کی روانی، بس اڈوں پر رش اور یونین کو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی،اسی طرح باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ٹرانسپورٹ یونین اور اسلام آباد ٹریفک پولیس تمام تروسائل بروئے کار لائے گی،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ سواریوں کو اتارنے اور چڑھانے کے وقت گاڑیوںکو بسوں اڈوں کے اندر پارک کیا جائے، ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے .
اور انہیں کسی بھی ذہنی اور طبی مسائل کے دوران ڈرائیونگ سے اجتناب کرنا چاہیے،ڈرائیورز گاڑیوں کی مقررہ وقت پر فٹنس ٹیسٹ کرواتے ہوئے حد رفتار سے تجاوز واوورٹیکنگ سے پرہیز کریں،جبکہ پبلک سروس کیلئے صرف و صرف روٹ پرمٹ کے حامل گاڑیوں کو استعمال کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے،سی ٹی او اسلام آبادنے ٹرانسپورٹ یونین کو یہ بھی بتایا کہ ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم بس اڈوں کا دورہ کرے گی اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی مہیا کرے گی،اگر ڈرائیورز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے،ٹرانسپورٹ یونین نے سی ٹی او اسلام آباد کے تمام اقدامات کو سراہا اور ان پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،آخر میں سی ٹی او اسلام آبادنے ٹرانسپورٹ یونین کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں،ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور وفاقی دارلحکومت میںٹریفک کی مربوط روانی کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے مزید مو¿ثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں.