تھانہ نیلور گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ گروہ کے دوارکان گرفتا ر

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ نیلور ٹیم نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ گروہ کے دوارکان کو گرفتا ر کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کا چوری شدہ قیمتی گھر یلو سامان برآمد ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ نیلور پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے دو سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا.

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گھریلو سامان برآمدکر لیا گیا، ملزمان کی شناخت وحید ایو ب اور رضو ان ایو ب کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ شہر یو ں کوان کے قیمتی اثا ثوں سے محر وم کر نے والو ں کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پرفوری اطلا ع دیں۔