راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ پیرودہائی نے ،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نصیراللہ کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے شہری مجیب اللہ اور دیگر کو زخمی کردیا تھا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے پیرودہائی پولیس کومطلوب تھا، ایس پی راول محمدحسیب راجہ کاکہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھ جائیں گی۔
