انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟

لاہور۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد ازدواجی زندگی میں داخل ہونے والی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کے مطابق، انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، جبکہ کچھ ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ایک سیاستدان کے صاحبزادے کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، انمول بلوچ ایک معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جا رہی ہیں، جو ماضی میں اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ان کے مجوزہ شوہر کا نام عمیر بیگ بتایا جا رہا ہے، جو ایک سابق وزیر اور بزنس مین کے صاحبزادے اور معروف کاروباری گروپ “بیگ گروپ” کے ڈائریکٹر ہیں۔

انمول بلوچ نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مقبول پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ایک لڑکی عام سی، سارہ سجیلا، ایک ستم، اور صرف تم شامل ہیں۔