اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پرچیئرمین پاکستان منیارٹی فورم چوہدری اشرف فرزند اورمتحدہ مسیحی فورم کے چیئرمین عدیل غوری کی قیادت میں وفد نے سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنے پر چوہدری محمد یٰسین اورانکی پوری ٹیم کو مبارکبادپیش کی،اس موقع پرچیئرمین پاکستان منیارٹی فورم چوہدری اشرف فرزند نے کہا کہ ریفرنڈم میں مسلسل پانچویں بارکامیابی سے ہمکنارہونابڑے اعزازکی بات ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ چوہدری محمد یٰسین اورانکی ٹیم پہلے سے بڑھ کر مزدوروں کی خدمت کریں گے.
اور ملازمین کے مسائل کو بہتراندازمیں حل کریں گے،آج سے ھم اپنے محبوب قائد کو مزدورں کے تاحیات وزیراعظم کے لقب سے پکارے اور لکھا کریں گئے، اس موقع پر متحدہ مسیحی فورم کے چیئرمین عدیل غوری نے کہاکہ اس دفعہ مسیحی ووٹروں نے اتحاد اور اتفاق سے بڑی تعداد میں سی ڈی اے مزدور یونین کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے وفدکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میرے سی ڈی اے کے محنت کش نے مزدور یونین کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا،میں اپنے محنت کشوں کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا اور یہ یقین دلاتا ہوں کہ میرے محنت کش نے جو اعتماد مجھ پر کیا ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا بلکہ ہر محنت کش کے اعتماد پر پورااترنے کی یقین دہانی کرواتا ہوں،میں سی ڈی اے ملازمین کے مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور مراعات میں اضافہ ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھوں گا اس موقع پر مزدور یونین کےصدر خان اورنگ زیب خان ،وارث دلیپ ،سلیم بھٹی ،جمیل کھوکھر ،آصف جان ،ناصر مسیح، سرفراز بشیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔