اسلام آباد(کرائم رپورٹر)فیملی والی گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر چیک نہ کیا جائے، روایتی رویوں کے بجائے پیشہ وارنہ رویہ اپنائیں، کسی بھی وقوعہ کے متعلق ہونے والی کال پر بروقت کارروائی عمل میں لائیں،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی کیو آر ایف سٹی زون کے پولیس افسران کو فرائض کی موثر انجام دہی کے حوالے سے بریفنگ،تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس اسلام آباد محمد شعیب خا ن نے کوئیک ریسپانس فورس سٹی زون کے افسران کو بریفنگ دی،اس موقع پر ایس پی سٹی زون اور ایس پی ڈولفن سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ فیملی والی گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر چیک نہ کیا جائے.
تمام افسران روا ئتی رویوں کے بجائے پیشہ وارنہ رویہ اپنائیں، کسی بھی وقوعہ کے متعلق ہونے والی کال پر بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائیں، انہوں نے مزید کہا تمام افسران وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں، ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمار اولین مقصد ہے.