سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر نےجامع مسجد حنیفہ ستیانہ روڈ میں کھلی کچہری

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر نےجامع مسجد حنیفہ ستیانہ روڈ میں کھلی کچہری کی، تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن جامع مسجد حنیفہ سلیمی چوک ستیانہ روڈ علاقہ تھانہ بٹالہ کالونی کھلی کچری کاانعقادکیا اس موقع پرڈی ایس پی بٹالہ کالونی میاں منیر ،ایس ایچ او بٹالہ کالونی ایوب ساہی اور دیگر افسران موجود تھے، ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر نے فرداً فرداً لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ایس پی اقبال ڈویژن نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اس سے خود بھی اور اپنے بچوں کو اجتناب کروائیں ۔ کسی قسم کی معاشرتی برائی کرنے والوں کے حوالےسے آپ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسی تمام برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔جبکہ پولیس کے متعلق کوئی بھی شکایت ہے تو میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس اور عوام کو مل کر کام کرنا ہے۔آخر میں ملک پاکستان کی خیروسلامتی کے لیے دعا کی گئی.