اسلام آباد(نیوز رپورٹر)کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں صدر تحریک نوجوان پاکستان کشمیر راولپنڈی داؤد خان۔کونسلر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی حاجی ریاض خان۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر غلام علی خان نے بھی شرکت کی، کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر وقار حیدر چوہان سمیت فاٶنڈر پینل کی پوری باڈی بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھی۔
حلف اٹھانےوالوں میں صدر وقار حیدر چوہان۔ سینٸر ناٸب صدر راجہ اظہر بھٹی۔ ناٸب صدور سدھیر احمد کیانی۔ اسد کیانی۔ ظاہر ستی۔ سیکرٹری جنرل چوہدری اکرم کاشمیری۔ ملک عامر صدیق سیکرٹری اطلاعات ۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات۔ دانیال افضاء۔ جواٸنٹ سیکرٹریز۔ سادات عباسی۔ محمد سلمان آزاد۔میڈم عزا جبکہ گورننگ باڈی میں رانا یامین۔حیدر اسلام۔ محمد سلیمان۔ نجف شاہ۔ شازیہ کیانی۔ ہارون شہزاد۔ صفدر لاج۔ ایم اے راج ۔ ڈاکٹر شاہین۔ ایاز خان۔ پروین صدیق اور کامران سیٹھی شامل تھے۔مہمان خصوصی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے صدر وقار حیدر چوہان سمیت پوری نو منتخب باڈی عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ کہا کہ سی جے اے کے صدر وقار چوہان کا نام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ امید ہے کہ نومنتخب باڈی پہلے سے بڑھ کر صحافیوں کے مساٸل حل کرنے کی کوشش کریگی، انہوں نے پیکا قانون بارے بات کرتے ہوۓ کہا کہ یہ قانون 2016 سے صرف صحافت کا گلا گھونٹنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے.
سابق دور میں بھی ترامیم کی گئیں اب اس بار مکمل طور پر جب صحافت ڈیجیٹل ہوچکی ہے تو صحافت کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، صحافت پر کسی بھی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اس حوالے سے ملک بھر کی صحافی برادری مکمل متحد ہے، صدر تحریک جوانان پاکستان و کشمیر داٶد خان۔
صدر تحریک جوانان پاکستان و کشمیر راولپنڈی ۔حاجی ریاض خان کونسلر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی غلام علی خان صدرِ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی نے وقار حیدر چوہان سمیت پوری باڈی کو مبارکباد پیش کی آخر میں مہمانوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔