اسلام آباد ۔وزارت ہاﺅسنگ نے ایف جی ای ایچ اے کے اربوں روپے کے ہاوسنگ پراجیکٹ لائف سٹائل ریزیڈینشیاکے جےوی پارٹنر کو تین فروری کے بورڈ اجلاس میں طلب کیا نوٹس بھی تین فروری کوہی ملا سی ای او ایگزیکٹو بورڈتین فروری کو پیش ہو کر بغیر وجہ بتائے نوٹس جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاونڈیشن کے لائف سٹائل ریزیڈنشیا ہاوسنگ پروجیکٹ جو کہ 2011 میں شروع ہوا ایفرو کمپنی نے پروجیکٹ پر 70 فیصد کام مکمل کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جس میں سیکرٹری ہاوسنگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے تین فروری کو طلب کیا گیاتھاجس میںایفروکمپنی کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاﺅنڈیشن اتھارٹی کی جانب سےایک نوٹس جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ وہ تین فروری کو ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش ہوں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف جی ای ایچ اے کہ چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے جو نوٹس جاری کیا گیا وہ اجلاس کے روز دن 11بجے تین فروری کو ملا تا ہم کمپنی کے سی ای او جاوید خٹک نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش ہو کر کہا کہ وہ لائف سٹائل ریزیڈینشیا جو کہ عوامی پراجیکٹ ہے پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پراجیکٹ پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جاوید خٹک کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹ کے درمیان لڑائی تھی جو کام کیاگیا تھا اس کی ادائیگی ٹھیکیدار کو کر دی گئی جبکہ مذکورہ ٹھیکیدار کو فارغ کیا تو کام نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا
یہ فیصلہ کنسلٹنٹ نےکیا تھا بورڈ اجلاس میں ایفرو کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ پراجیکٹ کو مکمل کریں گے تا ہم بورڈ اجلاس میں ایک اعلی افسر کی ایماءپر نوٹس دے دیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ میں ابھی تک دستخط نہ ہوئے اور نہ ہی ایفرو کی جانب سے دستخط کیے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ میں ایفرو کی جانب سے کوئی ایجنڈا نہیں دیا گیا جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ 57 اور 58 منٹ کے حوالے سے جو کہا جا رہا ہے اس میں بھی ابھی تک دستخط نہیں ہوئےذرائع کا کہنا ہے کہ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن نے ایفرو کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے جو کہ وفاقی وزیر ہاوسنگ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔