اسلام آ باد پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر کر یک ڈاون،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آ باد پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر کر یک ڈاون ، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 24 پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3,279پتنگیں، 240ڈوریں برآمد، پتنگ با زی کے خونی کھیل کے سبب معصوم جانوں کا ضیا ع ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا .

ایس ایس پی آپریشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان ، اسلام آ باد پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر کر یک ڈاو¿ن جاری ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 24 پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3,279پتنگیںاور 240ڈوریں برآمد کر لیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانونی کارروائی کے متعلق آگاہ کریں،شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ فروشی کے نقصانات اس کے سدباب کے حوالے سے ضلع بھر کے تھانہ جات کی حدود میں موجود مساجد میں اعلانات بھی کیے گئے ہیں، پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے،اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذور اور مو ت کا شکار ہوسکتاہے، ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہ اسلام آبا د پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا،پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے،اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے.

دھاتی ڈور انسانی جان کیلیے خطرہ ہے،پتنگ بازی کے خونی کھیل کے سبب معصوم جانوں کا ضیاع ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریو ں کی جا ن و ما ل کی حفاطت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے.