راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ روات ،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ناصر اقبال کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے روات پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
