فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرنے 52thکامن ٹریننگ کورس کے شرکاء کو بریفنگ دی ،تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کمپلیکس میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے زیر تربیت 52وین کامن ٹریننگ کورس کے شرکاء کو بریفنگ دی ۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب بھی ہمراہ تھے۔سی پی او فیصل آباد نے محکمہ پولیس کےمختلف شعبہ جات کےمتعلق بریف کیا۔سی پی او فیصل آباد نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے متعلق کیےگئے اقدامات سے آگاہ کیااورمحکمہ پولیس کے متعلق مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔
جس میں خدمت مرکز ، تحفظ مرکز ،اور پولیس ملازمان کی ویلفیر ،پولیس شہدا اور غاذیوں کی قربانیوں کے بارے آگاہ کیا ۔آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے جینڈربیس وائلنس یونٹ کاقائم عمل میں لایا گیا ہے جس میں خواتین اور معاشرے کے بے سہارا افراد کے متعلق جرائم کا سدباب کیا جائے گا۔اس کے بعد تمام شرکاء کو کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر ،خدمت مرکز، پولیس اسٹیشن سول لائینز کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر نے سینئر انٹر شپ کورس کے شرکاء میں یاد گاری شیلڈز پیش کیں آخر میں شرکاء کےساتھ یادگاری گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔