پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی جانب سے رمیش کمار کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی مسئلے پر مہذب بحث کے بجائے بات گالی گلوچ پر آگئی، یہ کسی طور بھی اظہارِ رائے کی آزادی نہیں۔ اینکر کو اسے شہباز گِل کا غصہ کہہ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تھا۔
اس معاملے پر پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے مزید کہا کہ میڈیا پہلے ہی کئی اطراف سے محصور ہے، ایڈیٹر، اینکر کے عہدے اشتعال انگیز بننے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر شہباز گل نے مشتعل ہو کر رمیش کمار کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے اور کئی مرتبہ گالی بھی دی۔
سیاست ضرور کریں سب کا حق ہے، اخلاقیات کا جنازہ نہ نکالیں pic.twitter.com/U4WdBBWBaT
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) March 18, 2022