ورلڈ بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ورلڈ بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ وفد نے تربیلا ڈیم، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے اور زیرتعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا ،چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ تھے ،تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور چوتھا توسیعی منصوبہ ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے مکمل کئے گئے ،ورلڈ بنک زیرتعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے لئے بھی 390 ملین امریکی ڈالر فراہم کر رہا ہے ،چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے کہا کہ ورلڈ بنک اور واپڈا گزشتہ 6 دہائیوں سے ترقی میں شراکت دار ہیں ،امید ہے ورلڈ بنک پاکستان کی ترقی کے لئے آبی وسائل کی تعمیر کے ذریعے واپڈا کی معاونت جاری رکھے گا وفد کی تربیلا ڈیم سمیت دیگر پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں واپڈا کے کردار کی تعریف.

تربیلا ڈیم 1974 میں اپنی تعمیر سے اب تک پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے تربیلا ڈیم اپنی تکمیل کے بعد زراعت کے لئے 411 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کر چکا ہے ، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 597 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ یونٹ سستی بجلی فراہم کی جا چکی ہے ،تربیلا ڈیم قومی اقتصادیات کو 411 ارب امریکی ڈالر کے مساوی فوائد پہنچا چکا ہے ، تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ ورلڈ بنک کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے .

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے نیشنل گرڈ کو 27کروڑ53 لاکھ10ہزار یونٹ بجلی مہیا ہوچکی ہے ،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تمام اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے ،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہوگی ،وفد کو زیرتعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ ورلڈ بنک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ایک ارب 58کروڑ80لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے،
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں ہوگا .