انسپکٹر ارم خانم کا ایک اور اعزاز، انسپکٹر ارم خانم نے نیشنل باڈی بلڈنگ فٹنس چیلنج چمپئن شپ کے مقابلوں میں 02 گولڈ میڈلز جیت لیے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کا ایک اور اعزاز، انسپکٹر ارم خانم نے نیشنل باڈی بلڈنگ فٹنس چیلنج چمپئن شپ کے مقابلوں میں 02 گولڈ میڈلز جیت لیے، نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا، چمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد خیبرپختونخواہ میں کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کا ایک اور اعزاز، انسپکٹر ارم خانم نے نیشنل باڈی بلڈنگ فٹنس چیلنج چمپئن شپ کے مقابلوں میں 02 گولڈ میڈلز جیت لیے،.

نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا، چمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد خیبرپختونخواہ میں کیا گیا تھا، مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے افسران نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں،پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے پنجاب پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔