آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کااسلام آبادٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آبادکا دورہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کااسلام آبادٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آبادکا دورہ،ٹریفک فورس کو ریشنلائز کیا جائے، رش کے اوقات میں موثراقدامات کریں، آن لائن ای چالان،ڈیجیٹل لائسنس ،لرنرزاور رینیول پر مزید بہترکام کیا جائے،شہر میں ٹریفک کی مربوط روانی کیلئے مزیداقدامات کریں،منظور شدہ پراجیکٹس پر کام تیزی سے مکمل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ کیا، اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسراسلام آباد کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر اور دیگر سینئرپولیس افسران بھی موجودتھے،سی ٹی او اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے نظام و طریقہ کار.

وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن ،ٹریفک کی بہتر روانی کے حوالے سے جاری اور سابقہ پراجیکٹس سمیت نفری کی کمی اور دیگراہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،جبکہ ٹریفک کے بہاو¿ کو مربوط انداز میںقائم رکھنے اور حادثات پر قابو پانے کیلئے لگائے گے خصوصی ناکہ جات کے بارے میں بھی آگاہ کیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں.

اسلام آباد ٹریفک پولیس فورس کو ریشنلائز کیا جائے، وفاقی دارلحکومت میںرش کے اوقات میں موثراقدامات کریں، آن لائن ای چالان،ڈیجیٹل لائسنس ،لرنرزاور رینیول پر مزید بہترکام کیا جائے،شہر میں ٹریفک کی مربوط روانی کیلئے مزیداقدامات کریں،منظور شدہ پراجیکٹس پر کام تیزی سے مکمل کیا جائے،جبکہ ٹریفک دفتر میں لائسنس کے اجراءکیلئے آئے سائلین کی سہولت کیلئے نئے اقدامات عمل میں لائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارامقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بلا رکاوٹ ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ہے، قانون کی بالادستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو موثر انداز میں برقرار رکھا جاسکے۔