لاہور ۔پولیس میں خواتین اہلکاروں کی بھرتی کیلئے دوڑ کا مرحلہ بدنظمی کا شکار،خواتین امیدواوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی دوڑ کےلیے جوجگہ منتخب کی گئی وہ موزوں نہ تھی، مقررہ وقت سے پہلے ہی پولیس حکام کی طرف سے دوڑ ختم کرادی گئی،میرٹ سے ہٹ کر خواتین امیدواوں کو باہر جانے کا کہہ دیا گیا،بدنظمی کے خلاف خواتین امیدواوں نے باہر روڈ پر احتجاج شروع کردیا،احتجاج ختم کرانے بہانے خواتین امیدواوں اور ان کے ساتھ آنے والے لواحقین پر تشدد کیا گیا
پولیس حکام کے مطابق پولیس میں خواتین اہلکاروں کے لیے بھرتیاں میرٹ کے مطابق کی جارہی ہیں ،دوڑ کا مرحلہ بھی میرٹ کو مدنظر رکھ کر مکمل کیا گیا ،خواتین امیدواوں کی طرف سے تشدد کے معاملہ کی انکوائری کی جائے گی ،مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے لیڈیز پولیس اہلکاروں نے کردار ادا کیا، کسی بھی قسم کی کوئی خلاف ورزی سامنے آئی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی