فیصل آبا(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، تفصیلات کے مطابق سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اس موقع پرچیمبر آ ف کامرس کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ،سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا ، نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ سمیت دیگر ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نےکہا کہ فیصل آباد کی پولیس کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہےجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جارہے ہیں پٹرولنگ اورناکہ جات اور ایگل اسکواڈ میں اضافہ کر دیا گیا ہے.
جب کہ ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ کرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔ اس کے علاؤہ فیصل آباد میں چائنیز کی مزید سیکیورٹی سخت کر دی گئی پولیس عوام کی جان و مال اور امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس ریحان نسیم نے شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کم وسائل کے باوجود فیصل آباد میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھے ہوئے ہے ہم سی پی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل سنےاور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ جرائم کے خاتمہ کے لئے ہم فیصل آباد پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اخر میں چمبر آف کامرس کے صدر نے سی پی او فیصل آباد کو شیلڈ دی اور گروپ فوٹو بنوائی۔