پی سی بی نے پاک آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ میں سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو خصوصی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بطور مہمان بلایا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے لاہور میں موجود 1956 سے 1998 تک آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والے کرکٹرز کو میچ دیکھنے کیلئے خصوصی دعوت دی جائے گی جب کہ دیگر کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 مارچ سے ہوگا۔