ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ٹریفک ایڈوائزری براۓ چیمپئینز ٹرافی کرکٹ میچ،چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلہ میں پہلا کرکٹ میچ آج 24 فروری 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جاۓ گا ، دوران میچ و موومنٹ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے 367 سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رھے ھیں،
پانچ مختلف جگہوں پر کشادہ پارکنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہے،پارکنگ سے اسٹیڈیم تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹل سروس کی سہولت میسر ھو گی، کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی جاری۔

کرکٹ ٹیموں کی سٹیڈیم آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائیگا
دوران موومنٹ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ چاندنی چوک ، رحمان آباد اور 6thروڈ سے سید پورروڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد داخل ہو سکے گی غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا دوران میچ اسٹیڈیم روڈ 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گی اسلام آباد9th ایوینیو سے آنے والی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJP روڈ سے پنڈورہ چونگی، کٹاریاں، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی راولپنڈی سے ڈبل رو ڈ براستہ 9th ایونیواسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ مری روڈ فیض آباد سے اسلام آباد داخل ہو سکے گی۔

ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز @ctprwp اورایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے بھی شہریوں کو ڈائیورشن پوائنٹس اورٹریفک صورتحال کے متعلق بھی لمحہ با لمحہ آگاہی فراہم کی جائیگی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، سٹی ٹریفک پولیس شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔