تھانہ صدر واہ دوہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)صدر واہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ کی تحقیقات اور ملوث ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، صدر واہ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم رائیت گل کو گرفتار کر لیا، ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی ہمشیرہ اور ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقعہ پر پہنچی، قتل کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.