راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا میچ، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، راولپنڈی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لئے مری روڈ کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا، شائقین کو سٹیڈیم تک لانے کے لئے شٹل سروس فراہم کی گئی ہے، سٹیڈیم میں 25 سے 30 ہزار کرکٹ شائقین کی آمد متوقع ہے، انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے.
سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے سثیڈیم، گردونواح اور شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے، پاور بینک، ہینڈ فری، ائیر پوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کوئی ممنوعہ شے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے، شہریوں کو مختص کردہ مقامات کے علاؤہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے،پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،چمپئینز ٹرافی کی میچز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ،شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے ربط سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.