ڈی ریگولیشن کرکے پیٹرولیم سیکٹر چند پلئیرز کے ہاتھوں یرغمال بنایا جارہا ہے،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو چار مارچ سے ہڑتال ہوگی رضا عباس ممبر سی ای سی

کراچی(نیوز رپورٹر)آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کے ممبر سی ای سی رضا عباس نے کہا ہے کہ وزارت پیٹرولیم چند کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا وزارت ڈی ریگولیشن کرکے پیٹرولیم سیکٹر چند پلئیرز کے ہاتھوں یرغمال بنایا جارہا ہے ہمارے مطا لبات تسلیم نہ ہوئے تو چار مارچ سے ہونے والی ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی پیٹرول پمپ بند ہو ں گے یہ اعلان انھوں نے بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، رضا عباس نے کہا کہ نے کہا کہ 4مارچ سے شروع ہونے والی ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی ہڑتال حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن چند اور سیز کی کارٹلائزیشن کا باعث بنے گی ، انھوں نے مزید کہا کہ وزارت پیٹرولیم چند کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے ڈی ریگولیشن کرکے پیٹرولیم سیکٹر چند پلئیرز کے ہاتھوں یرغمال بنایا جارہا ہے اے پی پی ڈی اے کی کال پر 4مارچ کو کراچی، سندھ کے تمام پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ترجمان نعمان بٹ نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کے خلاف ملک کے ہر ضلع میں احتجاج جاری ہے نعمان بٹ نے مزید کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے ڈی ریگولیشن پر 15ہزار ڈیلرز کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا ڈیلرز مجوزہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے سے مکمل لاعلم ہیں اور ڈی ریگولیشن سے معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی ناممکن ہوجائے گی انھوں نے کہا کہ و فاقی وزیر پیٹرولیم ریفائنریز کو 5فیصد ایتھانول استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں،مقامی ریفائنریز ایتھانول کے ساتھ کوالٹی پیٹرولیم مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں ڈی ریگولیشن سے صارفین براہ راست متاثر ہونگے ایک معروف ڈیلر غیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن چلارہے ہیںجبکہ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔