تھا نہ پیرودھائی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا رکن گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھا نہ پیرودھائی نے ،،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا رکن گرفتار،چھینا گیا موٹر سائیکل و رقم 7 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل و رقم 7 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔