چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کا رمضان المبارک کی آمد سے قبل راجہ بازار اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کا رمضان المبارک کی آمد سے قبل راجہ بازار اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر راجہ بازار میں تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے فوارہ چوک، امپیریل مارکیٹ، گنج منڈی روڈ، نمک منڈی ، ڈنگی کھوئی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ھے اور چونکہ راجہ بازار راولپنڈی شہر کا بڑا تجارتی مرکز ھونے کی وجہ سے وہاں پر تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں لہذا تجاوزات، غلط پارکنگ اور غیر قانونی اسٹینڈز کے خاتمے کو یقینی بنانا ھے تاکہ ٹریفک کی ہر ممکن روانی یقینی بنائی جا سکے .

اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے، چیف ٹریفک آفیسر نے اس امر پر زور دیا کہ غیر قانونی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، راجہ بازار اور دیگر مصروف علاقوں میں تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کو روزمرہ کی نقل و حرکت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے سر کل آفیسر سٹی کو واضح ہدایات دیں کہ ان ایام میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ، غیر قانونی اسٹینڈز اور غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جاۓ تاکہ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے راجہ بازار آنے والے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں اور جہاں سڑک پر گاڑی کھڑی کرنا مقصود ھو وہاں پر صرف متوازی پارکنگ کریں .

تاکہ شہر کی سڑکوں کو صاف اور ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر تجاوزات اور غلط پارکنگ جیسے مسائل کا مستقل حل ممکن نہیں ،اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رھی ھے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی بھی جاری ہے جس کا مقصد نہ صرف ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے بلکہ شہریوں میں ٹریفک شعور بھی بیدار کرنا ہے ،شہریوں سے گزارش ھے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنے شہر کو بہتر بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔