راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی ٹی او راولپنڈی کی حالیہ بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک افسران و اہلکاراں دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں، بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ان علاقوں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ دوران بارش چھتری و برساتی کا استعمال کریں، ٹریفک سٹاف مرکزی سڑکوں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑے ہونے کی اطلاع فوری ٹریفک کنٹرول اور متعلقہ محکموں کو دیں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں دوسرے محکمہ سے مکمل رابطے میں رہیں ڈی ایس پیز /سرکل انچارجز و سیکٹر انچارجز دوران بارش خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ،شہری بارشوں کے دوران اپنے بچوں کو برساتی نالوں،بجلی کے کھمبوں اور دیگر نقصانات دینے والی جگہوں سے دور رکھیں شہری دوران بارش سڑکوں پر پیدل سفر کرنے والے افراد کا خیال کریں گاڑی کی رفتار کم رکھیں .
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے شہری تیز بارش کی صورت میں سکرین وائپر اور ڈبل انڈیکیٹر کا استعمال کریں شہری دوران بارش ڈرائیونگ کرتے ہوئے صبر اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں ،ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ و ٹریفک کی روانی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔