راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے ،نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم ناصر پرویز نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے مجھ سے زیادتی کی، بنی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم ناصر پرویز کو گرفتار کرلیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے ذیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
