شجر کاری مہم کا مقصد شہر میں ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتے ہوئے صاف اور سر سبز ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ ایس پی سواں زون پری گل ترین

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے ایس پی سواں زون پری گل ترین نے پولیس افسران کے ہمراہ شجرکاری مہم کے دوران پودا لگایا، شجر کاری مہم کا مقصد شہر میں ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتے ہوئے صاف اور سر سبز ماحول کو یقینی بنانا ہے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے کلائمیٹ ہب فورم کے تعاون سے ایس پی سواں زون پری گل ترین اور چیئرپرسن ارم خان اور عامر سدوزئی نے پولیس افسران کے ہمراہ شجرکاری مہم کے دوران پودے لگائے،اس موقع پر سواں زون کے افسران بھی موجود تھے.

شجر کاری مہم کا مقصد شہر میں ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتے ہوئے صاف اور سر سبز ماحول کو یقینی بنانا ہے،ایس پی سواں زون نے کہا کہ شجرکاری مہم نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ کرے گی بلکہ فضائی معیار کی بہتری سمیت شہری جمالیات اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگی،انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے ماحولیاتی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سب مل کر ایک صحت مند ماحول کے لیے بہتر کام کر سکیں.