تھانہ صادق آباد ،معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صادق آباد نے،معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم طاہر محمود کو گرفتارکر لیا،اشتہاری طاہر محمود نے ساتھیوں کے ہمراہ بیلچے کے وار سے نصر اللہ کو قتل جبکہ سجاد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال درج کیا گیا،صادق آباد پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔