تھانہ دھمیال ،2 ہفتے قبل ریفرشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ دھمیال نے،2 ہفتے قبل ریفرشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، ملزمان سے مسروقہ رقم 8 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ہفتے قبل ریفرشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں یاسر اور شہزاد شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 8 لاکھ روپے برآمدہوئی،دھمیال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔