مال روڈ راولپنڈی کی بندش کے پہلے روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ڈائیورشن پلان نافذالعمل، سی ٹی او راولپنڈی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے کام کی وجہ سے مال روڈ کو گزشتہ رات قلیل عرصے کے لئے مکمل طور پر بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا تھا ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اپنے جاری کر دہ ڈائیورشن پلان کے تحت مال روڈ کی ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا گیا، چیف ٹریفک أفیسر راولپنڈی نے حیدر روڈ ، کشمیر روڈ اور آدم جی روڈ پر خود فیلڈ میں رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کرتی رہیں ، اس موقع پر سینئئر ٹریفک آفیسر بھی ان کے ھمراہ موجود تھے .

سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی ٹریفک وی وی أئی پی اور ڈی ایس پی ھیڈکوارٹرز سمیت 90 سے زائد افسران و ملاذمان متبادل روٹس پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات کیے گۓ ھیں اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متبادل روٹس پر کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ھوگی اس سلسلہ میں حیدر روڈ سمیت دیگر روڈز پر 30 نو پارکنگ بوڈز بھی آویزاں کیے گۓ ھیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ متبادل روٹس پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیۓ 4 لفٹرز اور 5 ھیوی بائیکس پٹرولنگ افسران بھی تعینات کیے گۓ ھیں تا کہ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،.

سی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کی صورت میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا پیجز (@ctrwp) کو فالو کریں یا ہیلپ لائن نمبر 051-9274843 پر رابطہ کریں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ اور باسہولت سفر کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی شہریوں سے گزارش ھے کہ سٹی ٹریفک پولیس سے تعاون کر کے مہذب شہری ھونے کا ثبوت دیں۔