اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) ر مضان المبارک کی آمد و فاقی حکومت کی ہدایت پر چیرمین اوگرا نے ایل پی جی کی قمیت میں کمی کر دی نوٹیفکیشن جاری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے نرخوں میں کمی کر دی ۔ ر مضان المبارک کی آمد پر و فاقی حکومت نے ہدایت کی تھی کہ عوام کو اس مبارک ماہ میں ایل پی جی کی قمیت کم کر کے ریلف دیا جائے جس پر چیرمین اوگر کی جانب سے ایل پی جی کے نرخ میں 6.15 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔ایل پی جی قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 72 روپے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2924 روپے مقرر کی گئی ہے۔
