اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ سینئر افسر کے متنازعہ تبادلے کے احکامات کو فوری طور پر منسوخ اورمعطلی کی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ کے ساتھ ناانصافیوں کا فوری ازالہ کریں۔ ایف بی اآر کے ان اقدامات سے پاکستان کسٹمز سروس کے اندر مزید مایوسی پھلے گی
، پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا،پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کی ایسوسی ایشن نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے، انہیں من مانا، غیر منصفانہ اور افسران کے حوصلے اور کیریئر کی ترقی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن نے ایک سینئر اور معزز افسر کے اچانک تبادلے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا، بیان میں کہا گیا کہ ۔ایک اور بڑا مسئلہ ان افسران کی معطلی ہےذاتی اور سنگین وجوہات کی بنا پر اپنے آبائی علاقوں میں تبادلے کی درخواست کی تھی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس طرح کے تادیبی اقدامات پیشہ ورانہ وابستگی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور انتظامی فیصلوں کے لیے خطرناک مثال قائم کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سینئر افسر کے متنازعہ تبادلے کے احکامات کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔معطلی کی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ اس میں انصاف کے اصولوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ترقیوں کے تعطل کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ افسران کی پیشہ ورانہ ترقی بحال ہو سکے۔ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ناانصافیوں کا فوری ازالہ کریں۔ ان معاملات کو نظرانداز کرنے سے پاکستان کسٹمز سروس کے اندر مزید مایوسی اور حوصلے کی کمی پیدا ہوگی۔