اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پارک روڈ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، جعلی بینک گارنٹی دینے پر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹر سمیت چھ ملزمان نے کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنے پر ایف آئی اے نےچھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا فیڈرل گورنمنٹ نے پارک روڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر غلام فرید اور ٹھیکے دار کمپنی ایچ ار کے مالک رب نواز بگٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر عثمان افضل جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فنا نس محمد کاشف نے ملی بھگت کرتے ہوئے .
71 کروڑ کی رقم جعلی بینک گارنٹی پر ادائیگی کر دی اور غلام فرید کاشف ڈائریکٹر فنا نس نے یہ ادائیگی کی تصدیق کر کے رقم دی مقد مہ میں ایف ائی اے اینٹی کرپشن نے موقف اختیا کیا کہ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کی گئی، ملزمان نے پہلے 35 کروڑ روپے اور بعد مکمل ادائیگی کی جبکہ یو بی ایل سے تصدیق کی رپورٹ 15 کو آئی جبکہ ملزمان نے ادائیگی 11 کو کر دی ملزمان نے ادائیگی پر موبلائزیشن مسح کسوال کی حدود میں اس پراجیکٹ میںجعلی بینک گارنٹی دی تھی ایف ائی اے نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔