نائب تحصیلدار کی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر 30 لاکھ روپے ہتھیانے پر ایف ائی اے نے محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )نائب تحصیلدار کی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر 30 لاکھ روپے ہتھیانے پر ایف ائی اے اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق ایف ائی اے کو اسلام اباد کے رہائشی محمد شبیر سکنہ ائی 10 نے درخواست دی کہ ڈپٹی ایڈمن عارف جنجوہ نے انہیں کہا کہ.

وہ 30 لاکھ روپے دیں تو اس کو نائب تحصیلدار کی نوکری دلوا دیں گے جس پر 30 لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی گئی لیکن نوکری نہ دلوائی گئی ایف ائی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزم کو اج عدالت پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے 27 فروری کو ایف ائی اے درخواست دی اور ایف ائی اینٹی کرپشن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مقدمات درج کر لیا