تھانہ گوجر خان، پتنگ سپلائرز کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ گوجر خان نے ، پتنگ سپلائرز کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار، 140پتنگیں برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائر ارسلان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 140 پتنگیں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ پتنگ بازوں اور پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔