اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم کی جانب سے سیکٹرجی10میں روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم کی جانب سے سیکٹرجی10میں روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں شہریوںنے شرکت کی ،جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے ڈرائیور زکو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق لیکچر زدئیے ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم نے سیکٹرجی 10میں ایک روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا ،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ورکشاپ میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی کے جدید اصول، ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اور ہنگامی صورتحال میں درست فیصلے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی .

جبکہ ایجو کیشن ٹیم نے عملی مثالوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شرکاءکو سڑک پر محتاط ڈرائیونگ کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی،اس موقع پر شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا اور کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شہریوںکے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے،اس موقع پر شرکاءنے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ آگاہی ورکشاپ کامقصد شہریوںکو محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے اصولوں سے روشناس کرانا تھا تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میںاسلام آباد ٹریفک پولیس روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے ایسے آگاہی ورکشاپس کا تسلسل جاری رکھے گی، تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور محفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔