تھانہ ریس کورس ،تاش پر جوا کھیلنے والے 09 قمارباز گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس نے،تاش پر جوا کھیلنے والے 09 قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 14 ہزار 300 روپے، 08 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 09 قماربازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ساجد، راحیل، کاشف، رشید، شیث حسن، ذیشان، واصف، قیصر اور اشتیاق شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 14 ہزار 300 روپے، 08 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قما ربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔