راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز ،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز تھانہ رتہ امرال، سٹی، سول لائنز، ریس کورس، آراے بازار، ویسٹریج، ٹیکسلا،دھمیال،صدر بیرونی،چونترہ،چکری، جاتلی اور کلرسیداں کے علاقوں میں کیے گئے،آپریشنز میں مجموعی طور پر گھروں، کرایہ داروں، دکانوں، کباڑ خانوں، گوداموں سمیت شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاطت اور امن وامان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔