معاشرے کے پسے ہوئے طبقے میں رمضان المبارک میں آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین

چکوال (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین نے تحفظ مرکز پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقے میں رمضان المبارک میں آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کی اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ اور سب انسپکٹر سیدہ سیمہ بتول بھی موجود تھے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین نے تحفظ مرکز پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقے میں آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کی اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین نے اس موقع پر صحافیوں کے لیے تاریخی الفاظ کہے کہ صحافی ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں ان کے ہاتھوں سے بھی کچھ اشیاء خوردونوش تقسیم کروائی جائیں تحفظ مرکز پر منعقدہ تقریب میں راشن اور دیگر اشیاء خوردونوش لینے والوں میں زیادہ تعداد شی میلز کی تھی.