اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ کھنہ کا ون ویلنگ کرنے والے رائیڈرزکےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن ، ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا فعل ہے،جسکی اسلام آباد پولیس ہرگز اجازت نہیں دے گی،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد تھانہ کھنہ ٹیم نے ون ویلنگ.
روڈ پر ہلڑبازی ،کم عمر ڈرائیورز اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا ر ق کی ہدایا ت پر اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہوں پر خصوصی سکواڈ اور ناکہ جات لگائے گئے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے،جسکی اسلام آباد پولیس ہرگز اجازت نہیں دے گی،شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روکیں اور کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لئے نہ دیں۔