تھانہ آراے بازار ، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ آراے بازارنے ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 12 ہزار500 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ثاقب کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 12 ہزار500 روپے برآمدہوئے،ملزم چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔