پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان، 12 نئے وزراء کی شمولیت متوقع زکیہ شاہنواز، رانا اقبال، منشاء اللہ بٹ سمیت دیگر نام شارٹ لسٹ، حلف برداری رواں ہفتے متوقع

لاہور (نیوز رپورٹر)وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں 12 نئے وزراء کی شمولیت پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، اور حلف برداری کی تقریب رواں ہفتے منعقد ہونے کا امکان ہے ، پنجاب کابینہ میں 12 نئے وزراء کی توسیع کا معاملہ 12 ارکان اسمبلی کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے بیگم ذکیہ شاہ نواز، سلمان نعیم، رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ شامل
ایوب گادھی، افتخار حسین، رانا طاہر اقبال اور رانا محمد ارشد شامل ، اسد علی کھوکھر، ملک آصف، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام شامل.

ذرائع کے مطابق، متوقع نئے وزراء میں درج ذیل نام شامل ہیں:
زکیہ شاہنواز
رانا اقبال
منشاء اللہ بٹ
ایوب گادھی
سلمان نعیم
رانا طاہر
افتخار حسین
رانا ارشد
اسد کھوکر
ملک اصف بھاء
اسامہ لغاری
شعیب صدیقی .

ان ناموں میں سے شعیب صدیقی کا تعلق آئی پی پی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کی حلف برداری کی تقریب رواں ہفتے منعقد ہونے کا امکان ہے ، یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں وفاقی کابینہ میں بھی توسیع کی گئی ہے، جس میں 13 وفاقی وزراء اور 11 وزراء مملکت نے حلف اٹھایا ہے۔ اس توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی ہے ، پنجاب کابینہ میں متوقع توسیع کا مقصد صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ نئے وزراء کی شمولیت سے مختلف محکموں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ، حکومتی ذرائع کے مطابق، نئے وزراء کی تقرری کے بعد پنجاب کابینہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے، جو عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔