چنیوٹ(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس, پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل جار ی چنیوٹ پولیس کے افسران کو سب انسپکٹر ,اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ترقی پانے والے افسران کیلئے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ترقی پانے والے افسران کے عزیز و اقارب کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ڈی پی او عبداللہ احمد ,ڈی ایس پی لیگل مدثر کلیم نے ترقی پانے والے افسران کے عزیزو اقارب کے ہمراہ مل کر بیج لگائے ڈی پی او نے ترقی پانے والے افسران, انکے عزیز و اقارب کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .
اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں امیر علی, بشیر احمد شامل ہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سیف اللہ, محمد حسین, ظہیر عباس چوکھیا, زوار حسین, جاوید اقبال, آصف علی، محمد طارق شامل ہیں پروموشن کے بعد آپ سب پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے پولیس سروسز میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں, آپ سب اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں.