اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر زون کا تھا نہ سنگجانی کا اچانک دورہ،تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی، روزنامچہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، مالخانہ، حوالات اور تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا،عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شہریوں کی داد رسی کرنے کے احکامات جاری کئے ، تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اورعوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایس پی صدر زون عبدالقیوم نے تھا نہ سنگجانی کااچانک دورہ کیا،انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اورتمام انتظامی امور پر بریفنگ لی، ایس پی صدر نے ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی.
ما لخا نہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس افسران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، اس مو قع پر انہوں افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ یا جائے اور انکے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یاغیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا، انہوں نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔