آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ماہ رمضان المبارک کے دوران متحرک

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ماہ رمضان المبارک کے دوران متحرک رات گئے وفاقی دارلحکومت میںمختلف مقامات کے دورے سمیت شہربھر میں امن و امان کی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدمات کے جائزے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اہم میٹنگز کی صدارت کررہے ہیں،جبکہ جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے روزانہ مختلف مقامات پر روزبھی افطار کررہے ہیں ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ماہ رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں،آئی جی اسلام آباد نماز فجر سے افطار اور تراویح کے اوقات میں شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مساجد اور شہر بھر کے دورے کررہے ہیں ،اسی کے ساتھ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی شہربھر میں امن و امان کی صورتحال،جرائم کے انسداد اورشہریوں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدمات کے جائزے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر افسران کے ساتھ اہم میٹنگز کی صدارت کررہے ہیںاور افسران کو مزید موثر اور ٹھوس اقدامات کیلئے اہم ہدایات جاری کیں،جبکہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں متعددکھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کئے.

آئی جی اسلام آباد نے مختلف سستا بازاروں کا بھی دورہ کیا سکیورٹی ،ریٹ لسٹوں اور ٹریفک کی روانی کا معائنہ کیا،جبکہ ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر مامور جوانوںکی حوصلہ افزائی کیلئے روزانہ مختلف مقامات پر روزافطار کررہے ہیںاور تمام افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے علاقہ حدود میں سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات افسران کے ساتھ روزہ افطار کریں تاکہ اپنے پیاروں سے دور ان جوانوں کے حوصلوں کو بلند رکھا جاسکے،جبکہ افسران سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات میں مساجد پر موجود سکیورٹی ڈیوٹیز کا خود معائنہ کررہے ہیں ،آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں تحفظ کا احساس بھی دلوانا ہے،افسران نے راتوں کو جاگ کر ،گلی کوچوں ،شاہراﺅںاور تجارتی مراکز میں موثر پٹرولنگ کرتے ہوئے جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے.

میرے ٹریفک پولیس کے جوان دن رات شاہراﺅں پر شہریوں کو سفری سہولیات مہیاکرنے،رش کے اوقات میں ٹریفک کے بہاﺅ کو بہتر بنانے اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اللہ کے بندوں کو راضی کرنا ہے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ تھانہ جات میں اپنے مسائل کے حل کے لئے آنے والے معزز شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ،ان کوبہترین سہولیات فراہم کریں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں .

اسی کے ساتھ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اپنے علاقہ حدود میں تمام تر سکیورٹی انتظامات کو عملی جامع پہنارہے ہیں تاکہ شہرمیں مربوط حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔آئی جی اسلام آباد کے ان واضح ہدایات اورموثر حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے،جس سے شہری ناصر ف پرسکون انداز میں اپنے معاملات زندگی گزار رہے ہیں بلکہ شہر میں تجارتی سرگرمیوں میں بھی واضح اضافہ نظر آرہا ہے.