اسلام آبادٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے رینجرزہیڈکوارٹرز سیدپورمیں ایک روزہ روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے رینجرزہیڈکوارٹرز سیدپورمیں ایک روزہ روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپس کا انعقادروڈ سیفٹی ورکشاپس میں رینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے رینجرز ہیڈکوارٹرز سیدپورمیں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،روڈسیفٹی ورکشاپس میںپنجاب رینجرز کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی.

ورکشاپ کے دوران ماہرین نے روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور حادثات سے بچاو¿ کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دئیے، اس موقع پر رینجرز کے اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی اور عام حالات میں محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر بریفنگ بھی دی گئی، ورکشاپ کے بعد رینجرز اہلکاروں کاعملی ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیا گیا، جس میں ان کی ڈرائیونگ مہارت، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ہنگامی صورتحال میں گاڑی چلانے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیاگیا،ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی ورکشاپس کا مقصد سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ نہ صرف ان کی اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس مستقبل میں بھی اسی طرح کے آگاہی پروگرامز جاری رکھے گی تاکہ روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کوفروغ دیا جا سکے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو.