وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت اپنے معاونین خصوصی کے محکمے تفویض کر دیے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت اپنے معاونین خصوصی کے محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے27 فروری 2025 کو وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد آج محکموں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا ہے حذیفہ رحمان کو قومی ورثہ و ثقافت کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ مبارک زیب کو قبائلی امور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ طلحوہ برکی کو سیاسی امور کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔حکومتی زرائع کے مطابق یہ فیصلے حکومت کی انتظامی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جس سے مختلف محکموں میں بہتر حکمرانی کی توقع ہے .